ghazal-Mubashir wasil





مرے سوا جسے سب کچھ دکھائی دیتا ہے
سنا ہے آج وہ مجھ کو دہائی دیتا ہے

وہ بات تک نہ کرے مجھ سے غم نہیں مجھ کو
وہ دشمنوں کو مگر کیوں رسائی دیتا ہے

میں روز کھڑکی سے سنتا ہوں اس کی آوازیں
نجانے روز وہ کس کو صفائی دیتا ہے

جسے قریب دے دکھتا نہیں مرا چہرا
سنا ہے دور تک اس کو دکھائی دیتا ہے

وہی مروڑ کے رکھ دے گا ایک دن واصل
تو جس کے ہاتھ میں اپنی کلائی دیتا ہے

مبشر واصل

Comments

Popular posts from this blog

Amin Sheikh Poetry Urdu

Momin khan Momin Ghazal