Ali zaryoun- Samjhain
خواب کا خواب حقیقت کی حقیقت سمجھیں
یہ سمجھنا ہے تو پھر پہلے طریقت سمجھیں
میں جواباً بھی جنہیں گالی نہیں دیتا وہ لوگ
میری جانب سے اسے خاص محبت سمجھیں
میری جانب سے اسے خاص محبت سمجھیں
میں تو مر کر بھی نہ بیچوں گا کبھی یار کا نام
آپ تاجر ہیں نمائش کو عبادت سمجھیں
آپ تاجر ہیں نمائش کو عبادت سمجھیں
میں کسی بیچ کے رستے سے نہیں پہنچا یہاں
حاسدوں سے یہ گزارش ہے ریاضت سمجھیں
میرا بے ساختہ پن ان کے لئے خطرہ ہے
ساختہ لوگ مجھے کیوں نہ مصیبت سمجھیں
فیس بک وقت اگر دے تو یہ پیارے بچے
اپنے خاموش بزرگوں کی شکایت سمجھیں
اپنے خاموش بزرگوں کی شکایت سمجھیں
پیش کرتا ہوں میں خود اپنی گرفتاری علیؔ
ان سے کہنا کہ مجھے زیر حراست سمجھیں
علی زریون
Comments
Post a Comment